the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ناندیڑ: ۲۶؍ستمبر (اعتماد نیوز)ناندیڑ ضلع کے مختلف مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق گنیش نگر کے رہنے والے نارائن دیشمکھ (۴۰سال ) یہ اپنی موٹرسائیکل پر شری نگر مین روڈ پر سے گذررہے تھے کہ ریسٹ ہاؤس کے قریب ایک انڈیکار کار نے ان کی موٹرسائیکل پر گزشتہ رات ۱۲؍بجے کے قریب ٹکر ماردی ۔ سڑک حادثہ میں نارائن دیشمکھ کی جگہ پر ہی موت ہوگئی ۔ انڈیکاکار ڈرائیور کے خلاف وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ عمری کنٹورروڈ پر موٹرسائیکل سلپ ہوگئی جس سے موٹرسائیکل سوار کی موت ہوگئی ۔ نائیگاؤں کے ساتے گاؤں کا رہنے والا مادھو راؤ



جادھو (۴۰سال )یہ گزشتہ رات اپنی موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ اس کی موٹرسائیکل سڑک پر سلیپ ہوگئی جس سے اس کے سرپر گہری چوٹیں لگی اور اس کی موت ہوگئی ۔ اس کے والد شری رام جادھو کی اطلاع پر کنٹورپولس میں کیس رجسٹر کیاگیا ہے ۔اُسی طرح لوہا تعلقہ کے پوکھر بھوسی کے رہنے والے روٹھل تاٹے اور پرمیشور تاٹے یہ دونوں موٹرسائیکل پر کاپسی سے مارتلہ کی طرف جارہے تھے کہ رات ۳۰:۹بجے کے قریب ایک نامعلوم ٹیمپو نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ۔ سڑک حادثہ میں وٹھل تاٹے (۳۵سال ) کی موت ہوگئی جبکہ پرمیشور تاٹے زخمی ہوا ہے ۔ عثمان نگر پولس اسٹیشن میں نامعلوم ٹیمپو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.